برطانوی شہزادے کا کرائسٹ چرچ میں مساجد کا دورہ

برطانوی شہزادے ولیم نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کے ہمراہ کرائسٹ چرچ کی مساجد کا دورہ کیا جہاں 15 مارچ کو سفیدفام دہشت گردنے فائرنگ کرکے 50 افراد کو قتل کیا تھا۔

شہزادہ ولیم نے زخمیوں سے ملاقات کی اور کہا کہ نیوزی لینڈنے دنیا کو راہ دکھائی ہےکہ کس طرح نفرت کامقابلہ محبت سے کیا جانا چاہیے۔ وہ دعاگوہیں کہ دنیامیں محبتوں کی طاقت نفرتوں پر ہمیشہ غالب رہیں۔

برطانوی شہزادےنےالنورمسجدمیں خطا ب بھی کیااورکہا کہ وہ لواحقین کے غم میں برابر کےشریک ہیں ۔شہزادے نےکہاکہ نیوزی لینڈنے دنیاکوسبق سکھایاہےکہ صورتحال سے کیسےنمٹناچاہیے۔

شہزادہ ولیم نے دہشت گرد حملے کے زخمیوں کو فوری امداد دینے والوں سے بھی ملاقات کی۔

النور مسجد پر حملے میں بچ جانیوالے فرید احمد نے بھی اس موقع پرخطاب کیا۔ ان کی اہلیہ حسنہ بیگم دہشت گردی کاشکارہوئی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں