برف سے مجسمہ سازی کے سالانہ مقابلے کا انعقاد

لاہور: (سنہرادور آن لائن) چین کے سرد ترین شہر ہربن میں دنیا کے سب سے بڑے وِنٹر ونڈرلینڈکی رونقیں عروج پر ہیں جہاں گزشتہ روز برف سے مجسمہ سازی کے ایک دلچسپ مقابلے کا بھی انعقاد کیا گیا۔

اس مقابلے میں دنیا بھر سے سات ممالک کے ماہر مجسمہ ساز وں کی 13 ٹیموں نے شرکت کی اور اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے، مقابلے میں ان ٹیموں نے سب سے منفرد اور انوکھے مجسمے کئی دِنوں کی محنت کے بعد تیار کئے اور ججز کو اپنے ٹیلنٹ اور مہارت سے متاثر کرنے کی کوشش کی۔ ججز نے ان مجسموں کا باریکی سے معائنہ کر کے روسی ٹیم کے تیار کردہ برفیلے مجسمے کو مقابلے کا بہترین مجسمہ قرار دیتے ہوئے پہلے انعام کا حقدار ٹھہرایا۔
واضح رہے کہ برف کا یہ منفرد میلہ دنیا کے چار عظیم سنو فیسٹیولز میں سے ایک ہے جس میں ہر سال چین اور دنیا بھر سے برف کے سینکڑوں مجسمہ ساز اور آرٹسٹ جمع ہوکر خوبصورت شاہکار تخلیق کرتے ہیں۔یہ برفانی میلہ فروری کے آخرتک جاری رہتاہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں