بشریٰ مانیکا کے سابق شوہر خاور مانیکا بھی میدان میں آ گئے ، طلاق کی وجہ بھی بتا دی

لاہو ر (سنہرادور آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بشریٰ مانیکا سے مبینہ تیسری شادی کی خبریں آنے کے بعد ان کے سابق شوہر خاور مانیکا خود بھی میدان میں آ گئے ہیں ۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق بشریٰ مانیکا کے سابق شوہر خاور فرید کا کہناتھا کہ 30 سال سے خوشحال زندگی گزار رہے تھے لیکن تین سال قبل عمران خان نے میرے اور میری سابقہ اہلیہ کے ہاتھ پر بیعت کی جس کے بعد گھریلو ناچاقیوں میں اضافہ ہوا۔ شوہر خاور فرید کا کہنا ہے کہ انہوں نے بشریٰ کو 3 ماہ قبل طلاق دی اور عدت پوری ہوتے ہی عمران خان نے شادی کی پیشکش کی۔ان کا کہنا تھا کہ گھریلو پریشانیوں کی وجہ سے سابقہ اہلیہ کو طلاق دی اور ہمارے 5 بچے ہیں جن میں 3 بیٹے اور 2 بیٹیاں ہیں جب کہ سابقہ اہلیہ لاہور میں اب اپنی والدہ کے گھر رہائش پذیر ہیں۔
عمران خان کی تیسری شادی کی خبریں میڈیا پر گردش کرنے کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے شروع میں اس کی تردید کی جاتی رہی تاہم اب باضابطہ طور پر تحریک انصاف کی جانب سے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان نے بشریٰ مانیکا سے فی الحال شادی نہیں کی البتہ انہیں شادی کا پیغام بھجوایا ہے جس پر بشریٰ نے خاندان سے مشاورت کے لئے وقت مانگا ہے اور اگر بشریٰ مانیکا نے حامی بھری تو عمران خان خود شادی کا اعلان کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں