بغداد،سعودی ولی عہد کا مجوزہ دورہ،سینکڑوں افراد کا مظاہرہ

بغداد میں سینکڑوں افراد نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا مجوزہ دورہ عراق کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

عرب میڈیا رپورٹوں کے مطابق عراقی دارالحکومت میں گزشتہ روز نماز جمعہ کے بعد منعقد ہونے والے احتجاج میں محمد بن سلمان کے خلاف نعرے بازی کی گئی ۔

واضح رہے کہ عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے بتایا تھا کہ سعودی ولی عہد جلد ہی عراق کا دورہ کرنے والے ہیں، تاہم انہوں نے ابھی تک اس تاریخی دورے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں