بلاول بغاوت کریں، لیاری والے ساتھ دیں گے: حبیب جان

پیپلز پارٹی کے سابق رہنما حبیب جان بلوچ لندن سے کراچی پہنچ گئے،ان کا کہنا ہے کہ جب تک زرداری صاحب ہیں پیپلزپارٹی میں جانے کا تصور بھی نہیں کر سکتا، اگر بلاول بغاوت کریں تو ہم لیاری والے ضرور ساتھ دیں گے۔

حبیب جان بلوچ نے ائیرپورٹ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غنویٰ بھٹو، فہمیدہ مرزا، ذوالفقار مرزا، مصطفیٰ کمال اور پی ٹی آئی کے لوگوں سے ملاقات کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب مل کر ملک اور لیاری کو سنبھالیں گے، الیکشن میں حصہ لوں گا،میرامقصد پارلیمنٹ میں جانا نہیں، یکجہتی قائم کرنا ہے۔

حبیب جان بلوچ کا مزید کہنا ہے کہ چاہتے ہیں ایسا اتحاد بنے جنہوں نے کراچی کو لوٹا وہ دوبارہ نہ آئیں، پیپلزپارٹی کو کہوں گا مجھ سے رابطہ نہ کریں، میں یوکے کی شہریت چھوڑ کر آیا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مصطفیٰ کمال ہماری دعاؤں کا نتیجہ ہے، پاکستان کے معاشی حب کو پروموٹ کریں گے، 70فیصد ریونیو دینے والے شہر کو 210فیصد ریونیو دینے تک لے جائیں گے۔

حبیب جان کا مزید کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اب بینظیر بھٹواور ذوالفقار علی بھٹو والی پارٹی نہیں رہی، اگر بلاول بغاوت کریں تو ہم لیاری والے ضرور ساتھ دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عزیر بلوچ میرا دوست نہیں بھائی ہے، میں نے انہیں سردار مانا ہے، میری اپیل ہے کہ عزیر بلوچ کی ری ٹرائل اپیل کو مانا جائے،انہیں دوبارہ سنا جائے، اگر وہ قصور وار ہو تو سزا دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں