بلوچستان: بسوں میں اضافی پیٹرول و ڈیزل لے جانے پر پابندی

حکومت بلوچستان نے تمام مسافر بسوں، ویگنوں اور گاڑیوں میں انسانی جانوں کے لے خطرہ بننے والے اضافی پیٹرول و ڈیزل کو لے جانے اور اس کی نقل و حمل پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات و ہائر ایجوکیشن بلوچستان ظہور احمد بلیدی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی۔

انہوں نے کہا کہ تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور دیگر متعلقہ حکام کو واضح ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حکومتی احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔

صوبائی وزیر نے یہ بھی کہا کہ بس، ویگن مالکان کا فرض ہے کہ وہ مسافروں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے ایسے اقدامات سے گریز کریں جن سے انسانی جانوں کو خطرہ لاحق ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں