بلوچستان میں بارشوں اور تیز ہواؤں کی وارننگ جاری

محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور تیز ہواوں کی وارننگ جاری کردی، جمعہ اورہفتے کوبلوچستان کے مختلف علاقوں میں 80 سے120 کلومیٹررفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے شہریوں کو تازہ ترین موسم کی صورتحال سے خبردار کرتے ہوئے کہاہے کہ جمعہ و ہفتہ کے روز بلوچستان کے کئی حصوں میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بادوباراں کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کی پریس ریلیز کے مطابق 80تا 120کلومیڑ فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواؤں کے باعث شہریوں کو غیر متوقع و ناموافق صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

اس صورتحال میں تما م متعلقہ محکموں اور عام عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تنبیہ کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں