بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےکہا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے، روشن مستقبل کے لئے حکومت اور بلوچستان کے عوام سے بھرپور تعاون ہمارا فرض ہے۔

پا ک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے اعلامیہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سدرن کمانڈ ہیڈکوارٹرز کوئٹہ کا دورہ کیا۔

آرمی چیف کو بلوچستان میںسیکورٹی صورتحال، نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد اور آپریشن ردالفساد پر پر بریفنگ دی گئی جبکہ خوشحال بلوچستان پروگرام کےتحت سماجی ترقی کےمنصوبوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےکوئٹہ میں اسکول آف انفنٹری اینڈ ٹیکٹس کا بھی دورہ کیا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے،روشن مستقبل کے لئےحکومت اوربلوچستان کےعوام سےبھرپورتعاون ہمارافرض ہے، پاک فوج نے اندرونی سیکیورٹی خطرات کم کرنے میں اہم کردار ادا کیاہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف ہماری خدمات کو تسلیم اور بھرپور حمایت کرتی ہے، پاک فوج نے اندرونی سیکیورٹی خطرات اور سرحدوں پر بھی موثر جواب دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں