بنوں میں جماعت اسلامی کا ضلعی رہنما قتل،اٹک میں شوہرنے بیوی اور دو بیٹیاں مار ڈالیں، لاہور میں لفٹ میں پھنس کر بچہ جان بحق

پشاور(سنہرادور آن لائن): بنوں میں جماعت اسلامی کا ضلعی رہنما قتل ، اٹک کے علاقے ماڑی کے قریب شوہرنے بیوی اور2بیٹیاں قتل کر ڈالیں ، لاہور میں لفٹ میں پھنس کر بچہ جان بحق ۔
تفصیلات کے مطابق اٹک کے علاقے ماڑی میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات میں جنونی شخص نے اپنے ہی گھرکواجاڑدیا۔رشتے کیتنازعہ پرفائرنگ کرکے اپنی بیوی اور2 بیٹیوں کو قتل کردیا۔گولیاں لگنے سے ایک بیٹا زخمی ہوگیا،پولیس نے تینوں لاشیں تحویل میں لیکر اسپتال منتقل کردیں۔
بنوں میں بھی گولیوں کی تڑتڑاہٹ ایک جان لے گئی۔نامعلوم موٹرسائیکل سوارمسلح افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے ضلعی رہنما ملک طفیل جاں بحق ہوگئے،علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا گیا
ادھرپشاورمیں سی ٹی ڈِی کی کاروائی میں ارسلان فلورملز کے سہولت کار عبداللہ کوگرفتارکیاگیا۔ 24جون 2017کو حملے میں دودہشتگرد مارے گئے تھے۔ عبداللہ نے ہلاک دہشتگردوں کو معاونت فراہم کی تھی۔
لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں بھی افسوسنا ک واقعہ ہوا۔۔ شادی ہال کی لفٹ میں پھنس کر پانچ سال کا بچہ جاں بحق ہو گیا، ریسکیو کی ٹیم نے لفٹ توڑ کر حذیفہ کی لاش کوباہر نکالا۔۔ حذیفہ باراتیوں کے ہمراہ شادی میں شرکت کیلئے آیاتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں