بنوں میں دھماکہ، ملک شیریں سمیت 7افراد زخمی

جنوبی خیبر پختونخوا کےضلع بنوں میں ایم ایم اے کے امیدوار ملک شیریں کے قافلے پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ،حملے کے نتیجے میں ملک شیریں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئےہیں۔

پولیس کے مطابق پی کے 89 پر ایم ایم اے کے امیدوار ملک شیریں قافلے کی صورت میں ساتھیوں کے ہمراہ تختی خیل میں جلسے میں شرکت کے لیے جارہے تھے کہ موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ملک شیریں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو و امدادی ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا جبکہ پولیس نے واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں