بنگلہ دیش نے ورلڈ کپ کرکٹ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا

کرکٹ کے عالمی کپ کے لیے بنگلہ دیش نے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ فاسٹ بولر مشرفی مرتضی ٹیم کی قیادت کریں گے، جب کہ شکیب الحسن نائب کپتان ہوں گے۔

اسکواڈ میں تمیم اقبال، لٹن داس، سومیا سرکار، مشفیق الرحیم، محمود اللہ، شکیب الحسن، محمد مٹھن، صابر رحمان، محمد سیف الدین، مہدی حسن، روبیل حسین، مستفیض الرحمان اور ابو جاوید شامل ہیں۔

واضح رہے کہ انگلینڈ میں منعقدہ کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کا افتتاحی میچ 30 مئی کو میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جائے گا جس کے لیے اب تک نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور بھارت کی جانب سے ٹیم کا اعلان کیا جا چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں