بوڑھے شوہر نے معذور اہلیہ کو قتل کرکے خود کشی کرلی

کراچی… کراچی کے علاقے سرجانی ٹاون میں بوڑھے شوہر نے فائرنگ کرکے معذور بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق واقعہ سرجانی ٹاون کے علاقے یوسف گوٹھ میں پیش آیا۔ 70 سالہ حاجی ممتاز نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے 65 سالہ معذور بیوی حیات بی بی کو قتل کردیا بعد میں خود کو بھی گولی مارلی۔ پولیس جائے وقو عہ سے شواہد اکٹھے کر لئے۔ بارہ بور کے 3 خول ملے ۔جنہیں فارنسک تجزیئے کے لئے بھجوا دیا گیا۔پولیس کے مطابق مرنےوالے میاں بیوی کا ایک بیٹا اپنی دوسری بیوی کے ہمراہ گھر میں رہتا تھا تاہم جب یہ واقعہ پیش آیا گھر میں کوئی نہیں تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں