بچوں کو قتل کرنے والوں کوسرعام پھانسی دینے کی تجویز

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بچوں کے اغواء اور زیادتی کے بعد قتل کےمعاملےپرپیپلزپارٹی کے رہنما رحمن ملک نےسینٹ سیکرٹریٹ میں پرائیویٹ بل جمع کرا دیا۔

رحمان ملک کی جانب سے جمع کروائے گئے پرائیوٹ بل میں بچوں کوقتل کرنےوالوں کوسرعام پھانسی کی تجویز دی گئی ہے۔سینٹ قائمہ کمیٹی داخلہ نےمتفقہ طورپرتجویز کی منظوری دی ہے۔

بل میں سزائےموت کےبجائےسرعام پھانسی کی سزا کی ترمیم کی تجویزدی گئی ہے۔سینٹ قائمہ کمیٹی داخلہ نےمتفقہ طورپرتجویز کی منظوری دےدی ہے۔

رحمان ملک کاکہناتھاکہ زینب کے معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔عوام کی خواہش ہےکہ زینب کےقاتل کوسرعام موت کی سزا ہونی چاہیے۔

رحمان ملک نےمزید بتایاکہ سینیٹ میں سزائےموت کےتین الفاظ میں ترمیم سےمتعلق بل پیش کروں گا،چیئرمین سینیٹ سےاستدعا کروں گا کہ رولزمعطل کرکےبل پاس کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں