’بھارتی آرمی چیف امن کیلئے جنرل باجوہ کا وژن فالو کریں‘

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بہتر ہو اگر بھارتی آرمی چیف امن و استحکام کےلئے جنرل باجوہ کے وژن کو فالو کریں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے متعلق بھارتی آرمی چیف کے انٹرویو کا ایک حصہ شیئر کیا ہے۔

میجر جنرل آصف غفور نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت کہتے ہیں کہ وہ پاکستان کے آرمی چیف کو فالو کرتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بہتر ہوتا اگر بھارتی آرمی چیف علاقائی امن و استحکام کےلئے جنرل باجوہ کے وژن کو فالو کریں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے یہ بھی کہا کہ جنرل باجوہ کے وژن کی تقلید کیلئے بھارت کو پاکستان دشمنی ’ان فالو‘ کرنا ہوگی۔

بھارتی آرمی چیف کا پاکستان کے آرمی چیف سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہنا تھا کہ میں جنرل قمر جاوید باجوہ کو فالو کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ جنرل باجوہ چونکہ پاک فوج کے سربراہ ہیں، اس لئے انہیں پاک فوج کے سربراہ کو فالو کرنا پڑتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں