بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر اس کے اپنے میزائل سے تباہ ہوا

ایک اور بھارتی جھوٹ بے نقاب ہو گیا جس کا بھانڈا خود بھارتی میڈیا نے پھوڑ دیا، بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی سے نہیں بلکہ بھارتی فوج کے میزائل سے ہی تباہ ہوا تھا۔

بھارتی میڈیا نے بھانڈا پھوڑتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج مرنے والوں کے لواحقین اور پورے بھارت سے جھوٹ بولتی رہی ہے۔

پاکستان میں بھارتی افواج کے برعکس ایسے کسی واقعے کی پوری ذمے داری لی جاتی ہے، بھارتی افواج دوست اور دشمن میں تمیزکی اہلیت ہی نہیں رکھتیں۔

یہ واقعہ پاکستان اور بھارت کی مسلح افواج کے درمیان پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں فرق کا واضح ثبوت ہے۔

اس سے قبل پاک فضائیہ نے مادر وطن کادفاع کرتے ہوئے دراندازی کرنے والے طیارے کو مار گرایا تھا اور اس کا ثبوت بھی پیش کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں