بھارتی فوج کی بھمبر پر فائرنگ،پاک فوج کے 2 جوان شہید

بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیزفائر کی خلاف ورزی، بلا اشتعال فائرنگ اورگولہ باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

بھارتی فوج کی جانب سے آج بھی بھمبر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فو ج کے شہید ہونے والے جوانوں میں سپاہی منیرچوہان اور سپاہی عامر حسین شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ سپاہی منیر چوہان کہوٹہ اورعامر حسین ضلع بھمبرکے رہائشی تھے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے یہ بھی کہاگیا ہے کہ پاک فوج کا بھارتی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا، جوابی کارروائی میں بھارتی چوکیوں کو بھاری نقصان کی اطلاعات ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں