بھارتی فورسز کی نیزہ پیرہ سیکٹر میں فائرنگ، 2 خواتین زخمی

راولپنڈی: (سنہرادور آن لائن) بھارتی فورسز کی ایل او سی پر اشتعال انگیزی جاری، نیزہ پیرہ سیکٹر میں فائرنگ سے 2 خواتین زخمی ہو گئیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزیاں اور اشتعال انگیزی جاری ہے۔ بھارتی فورسز نے نیزہ پیر سیکٹر میں شہری آبادی پر فائرنگ کر کے دو خواتین کو زخمی کر دیا ہے۔

اس سے قبل بھارتی فورسز کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری ظفر وال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی تھی جس سے 3 شہری زخمی ہو گئے تھے۔ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں ایک بھارتی فوجی مارا گیا جبکہ 2 زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ورکنگ باؤنڈری پر نہتے شہریوں کو بلا اشتعال فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ فائرنگ سے 3 شہری زخمی ہو گئے۔ پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ پاک فوج کی فائرنگ سے ایک بھارتی فوجی ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں