بھارت سفارتی آداب بھی بھول گیا، پاکستانی ہائی کمیشن کا اہلکار گرفتار

نئی دہلی: پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار کو نوٹ پر زبردستی دستخط کروانے کے بعد چھوڑ دیا گیا، پاکستان کا شدید احتجاج، اقدام ویانا کنونشن کی خلاف ورزی قرار

ذرائع کے مطابق بھارتی حکام نے ایک پاکستانی ہائی کمیشن اہلکار کو کئی گھنٹے حراست میں رکھا اور ایک نوٹ پر زبردستی دستخط کرانے کے بعد چھوڑا گیا۔

پاکستان نے اس معاملے پر بھارت سے شدید احتجاج کیا ہے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی اقدام ویانا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی ہے، پاکستان اس حرکت کا بھارت کو جواب دینے کا حق رکھتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں