بھارت :شوہر نے بیوی کو عدالت میں تلوار سے قتل کر دیا

بھارت میں سفاک شوہر نے بیوی کو تلوار سے قتل کردیا ،عدالت کے احاطے میں ہونے والے اس لرزہ خیز قتل میں ڈھائی سال کی بھتیجی بھی زخمی ہو ئی جبکہ سسر نے بھاگ کر اپنی جان بچائی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اڑیسہ میں واقع گائوں سنبل پور میںرمیش قمبر نامی شخص کی بیوی جس کی شادی کو چند ماہ ہی ہو ئے تھے ناراض ہو کر اپنے والدین کے گھر چلے گئی تھی اور شوہر پر مارنے پیٹنے کا الزام عائد کیا تھا ۔

شوہر رمیش قمبر نے فیملی کورٹ میں تصفیہ کیلئے درخواست دائر کی،عدالت نے فریقین کو وقوع کے روز طلب کیا تھا ،رمیش قمبر پیشی کے دن تلوار سے مسلح ہو کر عدالت پہنچا اور احاطہ عدالت میں سب کے سامنے اپنی 18سالہ بیوی سنجیتا چوہدری پر تلوار سے حملہ کر دیا۔

سنجیتا چوہدری نے اس موقع پر وہاں سے بھاگ کر جان بچانے کی کوشش کی لیکن سفاک رمیش قمبری نے اس کا پیچھا کر کے

اسے تلوار کے وار کرکے شدید زخمی کر دیا ،اس دوران رمیش کی ساس اور ڈھائی سالہ بھتیجی بھی زخمی ہو ئی جنہیں سنبل پور ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سنجیتا زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے ہلاک ہو گئی ،جبکہ سسر سودان چوہدری نے موقع سے بھاگ کر جان بچائی۔

سب ڈویژنل پولیس آفیسر مہر پانڈا کے مطابق واردات منصوبہ بندی کے تحت کی گئی واقعے کے بعد احاطہ عدالت میں موجود لوگوں کی بڑی تعداد نے تلوار سے مسلح رمیش کوپکڑ کر خوب زدو کوب کیا اورپولیس کے حوالے کردیا،پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں