بھارت میں پٹھانوں کو آج تک شہریت نہیں مل سکی، نگار خان

بھارت میں نسلوں سے رہنے والے پٹھانوں کو آج تک شہریت نہیں مل سکی ہے، پٹھان اب تک حکومتی منظور شدہ کارڈ استعمال کرتے ہیں۔

بھارت میں زیادہ تر پٹھان تجارت اور قرض دہندگان کے طور پر کام کرتے ہیں، خان عبدالغفار خان کی پوتی نے بھارتی حکومت سے پٹھانوں کو شہریت دینے کی درخواست کی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگار خان نے کہا کہ پاکستان بننے کے بعد پنڈت نہرو نے میرے دادا سے وعدہ کیا تھا کہ پٹھانوں کو شہریت دی جائے گی، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ غفار خان کے نام پر مغربی بنگال میں یونیورسٹی بھی قائم کی جانی چاہیے۔

بھارت راتنا کا اعزاز حاصل کرنے والی پہلی غیر ملکی خاتون نگار خان نے کہا کہ انڈیا میں 32 لاکھ کے قریب پٹھان آباد ہیں جو نسلوں سے یہاں کہ رہائشی ہیں اور کاروبار کررہے ہیں لیکن اب بھی ان کو شہریت نہیں دی جارہی ہے، پنڈت نہرو نے میرے والد سے پاکستان بننے کے بعد کہا تھا کہ جو بھارت میں رکنا چاہتے ہیں وہ بھارتی شہری کہلائیں گے۔

انہوں نے بھارتی حکومت پر زور دیا کہ بھارتی پشتونوں کی مدد کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں