بھارت پاکستان پر ايک اور حملہ کرسکتا ہے،سابق وزیراعلی کشمیر

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلی نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر ایک اور حملہ کرسکتا ہے۔ محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ الیکشن ہتھیانے کیلئے مودی حکومت کسی بھی حد تک جا سکتی ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ سے جاری خبروں کے مطابق سابق وزیراعلی مقبوضہ کشمیر محبوبہ مفتی نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پلوامہ حملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات وقت کی ضرورت ہے۔

سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر نے انکشاف کیا کہ الیکشن کے دوران بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی شدید مایوسی کی شکار ہے، مودی ووٹ لینے کے لیے کوئی نیا ڈرامہ رچا سکتے ہیں۔

محبوبہ مفتی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا جس قسم کا احساس عدم تحفظ لوگوں میں پیدا کیا جارہا ہے، ایسا لگتا ہے وہ پاکستان پر بالاکوٹ جیسا دوسرا حملہ کرنے کی تیاری کر رہے ہیں، تاکہ انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ان کو ووٹ حاصل ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں