بھارت کواپنے ہی فشنگ ٹرالر سے دہشت گردی کاخطرہ

بھارت کے ساحلی تفریحی مقام گوا میں حکام نے بحری جہازوں، جوا خانوں اور کشتی مالکان کو خبردار کیا ہے کہ وہ فشنگ ٹرالر کے ذریعے کیے جانے والے ممکنہ دہشت گردحملے سے بچائو کے لیے احتیاطی تدابیر کر لیں۔

بھارتی حکام کے مطابق یہ حملہ ضروری نہیں کہ گوا میں ہو۔دہشت گرد ممبئی اور گجرات کو بھی نشانہ بنا سکتے ہیں۔بھارت کے بندرگاہوں کے وزیر کا کہنا ہے کہ ممکنہ حملے کے خدشے کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں اور ایجنسیوں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کا ایک فشنگ ٹرالر جو پاکستان کے قبضے میں تھا۔ اسے رہا کر دیا گیا ہے اور خفیہ ایجنسیوں نے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جب یہ ٹرالر واپس آئے تو اس کے ساتھ دہشت گرد بھی بھارت نہ آجائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں