بہبود سرٹیفیکیٹ میں سرمایہ کاری، معذور افراد کے لیے بڑی خبر

کراچی(سنہرادور): معذور افراد اپنے مخصوص شناختی کارڈ دکھا کر بہبود سرٹیفیکٹ میں سرمایا کاری کرسکیں گے، حکومت نے تیاریاں مکمل کرلیں۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق حکومت بہبود سرٹیفکیٹ میں سرمایاکاری کے لیے معذور افراد کو خصوصی رعایت دینے کے بارے میں فیصلہ کرچکی ہے۔ بہبود سرٹیفیکیٹ میں سرمایاکاری کے لیے معذور افراد پرعمر کی کوئی قید نہیں ہوگئی۔ معذور افراد اپنے مخصوص شناختی کارڈ دکھا کر سرٹیفیکٹ خرید سکیں گے۔ بہبود سرٹیفیکیٹ پر شرح منافع 9 اعشاریہ 36 فیصد ہے، جو دیگر سکیموں کے مقابلے میں کافی زیادہ ہے۔ واضح رہے کہ بہبود سرٹیفیکٹ میں کُل سرمایا کاری 800 ارب روپے تک پہنچ چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں