بہترین استاد کا اعزاز ،کراچی کے احمد سایا کے نام

کراچی کے اسکول ٹیچر نے بہترین استاد کا ایوارڈ جیت لیا۔

پاکستان کے لیے بڑا اعزاز، کراچی کے اسکول ٹیچر احمد سایا نے کیمبرج یونی ورسٹی پریس ایجوکیشن کی جانب سے بہترین استاد کا ایوارڈاپنے نام کرلیا۔

View image on Twitter

احمد سایا کراچی میں واقع کورڈوبا اسکول میں اے لیولز پڑھاتے ہیں۔

اس ایوارڈ کے لیے دنیا بھر سے 6 معتبر اساتذہ اکرام کو نامزد کیا گیا تھا، جس میں پاکستان کے احمد سایا کے علاوہ بھارت کے ابھے نندن بھٹیاچاریا، سری لنکا کے اینتھونی چیلیاہ، آسٹریلیا کے کینڈس گرین، فلپائن کے جمری ڈیپن اور ملائیشیا کے شارون کونگ فونگ شامل تھے۔


اپنا تبصرہ بھیجیں