بیجنگ میں چاقو سے شخص کاحملہ، ایک خاتون ہلاک، 12 افراد زخمی

چین کے صدر مقام بیجنگ کے ایک مال میں چاقو سے شخص نے حملہ کرکے ایک خاتون کو ہلاک اور 12 افراد کو زخمی کردیا۔
پولیس کے مطابق ایک شخص نے بیجنگ کے جوئے سٹی مال میں چاقو سے حملہ کیا،چاقو حملے میں زخمی ہونے والے 13 افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیاگیا ،زخمیوں میں تین مرد اور 10 خواتین شامل تھیں ۔
زخمی خواتین میں سے ایک خاتون دوران علاج دم توڑ گئیں۔ حملہ آور کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے،جس کی شناخت 30 سالہ چینی شہری زو کے نام سے ہوئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں