بین الاقوامی برادری کی جانب سے مثبت جواب مل رہاہے, وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی ہٹ دھرمی اور جنگی جنون پر سعودی عرب کو اعتماد میں لیا ہے اور سعودی وزیر خارجہ نے ولی عہد محمد بن سلمان کی طرف سے تعاون کا پیغام دیا ہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیو ز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ بین الاقوامی برادری کی جانب سے مثبت جواب مل رہاہے ، جنیوا کنونشن کا احترام ہے اور بھارتی پائلٹ کو اطمینان ہونا چاہیے کہ وہ محفوظ ہے ۔ان کا کہناتھا کہ مل بیٹھ کر مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاک فضائیہ نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے پر بھارت کے دو جنگی طیارے مار گرائے اور ایک پائلٹ کو حراست میں لے لیا ہے جس کا ویڈیو بیان بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں