تجاوزات کے خاتمے کے لیے آپریشن زور و شور سے جاری ہے: ڈپٹی کمشنر اسلام آباد

راولپنڈی(سنہرا دور): اسلام آباد کی انتظامیہ اور سی ڈی اے نے مشترکہ کاروائی کرکے ترنول اور ملحقہ علاقوں سے بڑے پیمانے پر تجاوزات ہٹادی اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے آپریشن زور و شور سے جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفاقت نے بتایا کہ آپریشن کے دوران سٹرکوں کے اطراف میں قائم کی گئی تجاوازت گرائی جارہی ہیں اور پولیس اور سی ڈی اے کی بھاری نفری بھی اس موقع پر موجود ہے۔انہوں نے بتایا کہ شہری علاقوں میں گرین بیلٹس پر بھی تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں