تحریک انصاف آج چشتیاں میں جلسہ کرے گی

پارٹی کارکنوں کی جانب سے جلسے کی تیاریاں جاری ،80 فٹ لمبا سٹیج تیار ،سکیورٹی کیلئے دو ہزار اہلکار تعینات کر دیئے گئے
چشتیاں (سنہرادور آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف آج چشتیاں میں جلسے کا اہتمام کرے گی۔ جلسے کا اعلان ہوتے ہی پارٹی کارکنوں کی جانب سے تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ جلسے سے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے علاوہ دیگر اہم سیاسی رہنما بھی خطاب کریںگے۔ جلسے کیلئے 80 فٹ لمبا سٹیج تیار کر لیا گیا ہے جبکہ سکیورٹی کیلئے دو ہزار اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں