تحریک انصاف کا چیئرمین سینیٹ کیلئے اپنا امیدوار نہ لانیکا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین سینیٹ کے لیے اپنا امیدوار نہ لانے کا فیصلہ کیاہے۔

ذرائع تحریک انصاف کے مطابق پی ٹی آئی سینیٹ انتخابات میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی حمایت نہیں کرے گی، عمران خان پیپلز پارٹی کی حمایت کے لیے راضی نہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے آزاد گروپ کا امیدوار آیا تو تحریک انصاف حمایت کرے گی جبکہ پارٹی فاٹا ارکان کے امیدوار کی بھی حمایت کر سکتی ہے۔

ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق عمران خان چاہتے ہیں کہ چیئرمین سینیٹ بلوچستان سے ہو، ن لیگ کاچیئرمین سینیٹ بنانے کا راستہ روکنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں