تحریک انصاف کے امیدواروں سے وفاداری کا حلف

اسلام آباد … تحریک انصاف نے آئندہ انتخابات کے لئے درخواست گزاروں سے حلف لینا شروع کر دیا کہ ٹکٹ نہ ملنے کی صورت میں وہ پارٹی نہیں چھوڑیں گے ۔ ان تمام رہنماوں سے جنہوں نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے ٹکٹوں کے لئے اپلائی کیا ہے کہ100 روپے کے ا سٹمپ پیپرز پر حلف نامے بھی جمع کرائے ہیں ۔ جس میں کہا گیا کہ وہ ٹکٹوں کے معاملے پر پارٹی کی مخالفت نہیں کریں گے ، پارٹی چھوڑیں گے اور نہ پارٹی امیدوار کے خلاف کوئی مہم چلائیں گے ۔ پی ٹی آئی کے ذرائع نے بتایا کہ پارٹی مختلف گروپس میں تقسیم ہے اور قیادت کسی بھی گروپ کے د باوکو خاطر میں لائے بغیر ٹکٹوں کے معاملے پر فیصلہ چاہتی تھی یہی وجہ ہے کہ اس نے تحریری طور پر یقین دہانی حاصل کی جا رہی ہے واضح رہے کہ صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ کے لئے 50 ہزار روپے اور قومی اسمبلی کے ٹکٹ کے لئے ایک لاکھ روپے کی فیس ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں