ترکمانستان کے وزیرخارجہ اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ترکمانستان کے وزیرخارجہ راشد میردوف دوروزہ دورے پراسلام آباد پہنچ گئے، وزیر خارجہ خواجہ آصف نے راشد میردوف کودورے کی دعوت دی تھی۔
ترجمان پاکستان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ترکمانستان کے وزیر خارجہ کے ساتھ اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچا ہے۔ دورے کے دوران دونوں ملکوں کے حکام دوطرفہ مذاکرات کریں گے۔
ترجمان پاکستان دفتر خارجہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون فروغ پا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں