ترکی میں افسوسناک واقعہ، پاکستانیوں اورافغانیوں سمیت 17 افراد جاں بحق ،36زخمی ہوگئے

انقرہ(این این آئی): صوبہ اِرگِد میں غیرقانونی تارکین وطن کی بس کھمبے سے ٹکرانے سے 17 افراد ہلاک جب کہ 36 زخمی ہوگئے۔ حادثے کی شکار بس میں پاکستان اور افغانستان کے شہری سوار تھے جو ایرانی سرحد سے غیرقانونی طریقے سے ترکی میں داخل ہوئے تاہم تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا اور بدقسمتی سے بس بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی کے صوبےاِرگِد کے جنوبی علاقے میں غیرقانونی تارکین وطن کی بس بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 36 زخمی ہوگئے۔مقامی میڈیا کے مطابق حادثے کی شکار بس میں پاکستان اور افغانستان کے شہری سوار تھے جو ایرانی سرحد سے غیرقانونی طریقے سے ترکی میں داخل ہوئے تاہم تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا اور بدقسمتی سے بس بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں