ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا شہباز شریف کو فون

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا اور مسلم لیگ (ن) کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی ۔

ترک صدر نے شہباز شریف سے کہا کہ پارٹی کا صدر منتخب ہونا آپ کے لیے ایک اعزاز ہے، امید ہے کہ آپ کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) آئندہ الیکشن میں بھی کامیابی حاصل کرے گی ۔

ترک صدر نے مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی خیریت دریافت کی اور بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں