ترک فضائیہ کے عراق میں حملے،49 کردجنگجو ہلاک

بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک): ترک فضائیہ نے عراق میں فضائی کارروائی کے دوران 49کرد جنگجوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ترک حکومت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ ترک فضائیہ نے عراق کے شمالی حصے میں کردستان ورکرز پارٹی کے 19 ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 49 کرد جنگجوئوں سمیت ان کے متعدد اہم ٹھکانے اور اسلحہ کا ڈپو تباہ ہوگیا ۔ترک حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ کرد باغیوں کے جس گروہ کو نشانہ بنایا گیا ہے وہ 1980 کی دہائی سے ملک کے جنوب مشرقی علاقوں میں فعال تھے اور کارروائی کے دوران بھی وہ ترکی میں دہشتگردی کی کارروائی کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔واضح رہے کہ ترکی شام سے ملحقہ علاقوں میں کرد جنگجوں کیخلاف بھی کارروائی کررہا ہے، اس حوالے سے اسے غیر ملکی دبا ئوکا بھی سامنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں