تعلیمی اداروں میں نشے کا استعمال، شہریار آفریدی کا بیان مسترد

پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں بچوں کی نشہ آور اشیاء استعمال کرنے کا شہریار آفریدی کا بیان مسترد کردیا ۔

ایسوسی ایشن نے شہر یار آفریدی کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ وزیراعظم اس بے بنیاد سروے رپورٹ پر ایکشن لیں۔

پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے کہا کہ اسکولوں میں سگریٹ پینے والے بچوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے، بچیوں کی تعداد اسکولوں میں پہلے ہی بہت کم ہے۔

ایسوسی ایشن نے کہا کہ ایسے بیانات کے بعد والدین کیسے اپنی بچیوں کو اسکول بھیجیں گے۔

پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ وزیرمملکت اپنا بیان واپس لیں، جس میں اسلام آباد کی 9 لاکھ بچیوں کو سوالیہ نشان بنا دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں