”تم سب کو یہ کام کرنا ہی ہو گا کیونکہ۔۔۔“ کپتان سرفراز احمد نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ’امتحان‘ میں ڈال دیا، قومی کرکٹرز سے ایسا مطالبہ کر دیا کہ مکی آرتھر بھی خوشی سے نہال ہو گئے

لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کھلاڑیوں کو سخت سے سخت محنت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بہت ضروری ہو گیا ہے تاکہ ہم اگلی سیریز میں بھرپور قوت کیساتھ میدان میں اتریں اور مخالف ٹیم کا مقابلہ کریں۔
سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ”میں اور میری ٹیم ٹی 20 رینکنگ میں پہلی پوزیشن ملنے پر بہت خوش ہیں اور یہ بہت بڑی کامیابی ہے، جو ایک سال کی محنت کے بعد ملی۔ ہمیں مزید پریکٹس اور اپنی فٹنس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، تاکہ ہم بھرپور قوت کے ساتھ میدان میں اتریں۔
ہم اس وقت نیشنل ٹی 20 کپ کھیل رہے ہیں، جس کے باعث کھلاڑیوں کی فٹنس اچھی سطح پر رہے گی مگر اسے مزید بہتر بنانے کیلئے اور سخت محنت کی ضرورت ہے۔“

اپنا تبصرہ بھیجیں