تیونس، انگلینڈ کے لئے آسان حریف نہیں ہوگا

ماسکو: آج پیر کوورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں انگلینڈ کا مقابلہ تیونس سے ہوگا۔ گوکہ انگلینڈ بڑی اور مضبوط ٹیم ہے تاہم تیونس اس کے لئے آسان حریف ثابت نہیں ہوگی۔ تیونس کی ٹیم میں نوجوان کھلاڑی شامل ہیں۔
ٹیم نے تیاریوں کے دوران کئی تجرباتی میچ کھیلے اور سب میں بہترین کارکردگی دکھائی ہے۔ ٹیم میں وہبی خزری اور علی معلول سے امیدیں وابستہ ہیں۔ تیونس کے کھلاڑی اس مقابلے میں انگلینڈ کو ہرا نہ سکے تب بھی دنیا کو تیونس کا اچھا کھیل ضرور دکھائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں