تیونس میں اسرائیل مخالف مظاہرہ

تیونس: تیونس کے عوام نے پارلیمنٹ میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کو جرم قرار دینے کے قانون کی منظوری کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ تیونس کے دارالحکومت میں تیونسی عوام نے مظاہرہ کر کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لائے جانے کو جرم سمجھنے کے قانون کی مخالفت کرنے کی شدید مذمت کی۔اس مظاہرے میں تیونس کی انسانی حقوق اور سیاسی شخصیات کے ساتھ بعض پارلیمانی اراکین نے بھی شرکت کی۔مظاہرے میں شریک عوامی محاذ پارٹی کے رہنما رفیق غنمی نے تیونس میں اسرائیل کے تعاون اور اس کے لئے جاسوسی کے بڑھتے ہوئے مراکز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تیونس اس وقت تاریخی دور سے گزر رہا ہے اور تیونس کے عوام اس بات کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لائے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں