جاز نے پاکستان کا پہلا 4G سمارٹ فیچر فون متعارف کرادیا

لاہور(سنہرادور): پاکستان کی نمبر 1 ڈیجیٹل کمپنی جاز نے اپنے کسٹمرز کے لئے جاز ڈیجیٹ (Jazz Digit 1)1 کے نام سے 4G پر کام کرنے والا پاکستان کا پہلا ’سمارٹ‘ فیچر فون متعارف کرادیا ہے۔ جاز ڈیجیٹ 1 کا تعارف جاز کے اس عزم کی مطابقت میں ہے جس کا مقصد باکفایت پروڈکٹس اور سروسز متعارف کرانا ہے تاکہ ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کیا جاسکے۔
ڈیجیٹ 1 جاز کے برانڈ والا ’سمارٹ‘ فیچر فون ہے اور فری ڈیٹا SIM کے ساتھ 6 ماہ کے لئے مفت 4G انٹرنیٹ* بھی پیش کرتاہے۔ یہ ڈیوائس سمارٹ فون پر چلنے والی مشہور ایپلیکیشنز مثلاً فیس بک اور واٹس ایپ کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔ دیگر خصوصی فیچرز میں ٹچ سکرین، Wi-Fi، 2 میگا پکسل کا کیمرہ 2000mAh کی قابل بھروسہ بیٹری شامل ہیں۔
جاز میں ہیڈ آف ڈیوائسز، محمد علی خان نے کہا، ”بہترین اور باکفایت پروڈکٹس اور سروسز کے ذریعہ ہم اپنے کسٹمرز کے لئے مسلسل ایسے راستے تلاش کرتے رہتے ہیں جو اپنی نوعیت کے اعت بار سے بہترین ہوں۔ جاز ڈیجیٹ 1 کا تعارف ہمارے کسٹمرز کو اس قابل بنائے گا کہ وہ سوشل میڈیا پر اپنے پیاروں تک باکفایت رسائی کے لئے ہمارے تیز ترین 4G نیٹ ورک سے فائدہ اٹھاسکیں۔“
ڈیجیٹ 1 سب سے پہلا 4G ’سمارٹ‘ فیچر فون ہے جس میں Qualcomm پروسیسر کی طاقت موجود ہے اور یہ فیچر فون کی مارکیٹ میں نقشہ تبدیل کردینے والا ثابت ہوگا۔ اس کے استعمال کرنے وال ے پہلی مرتبہ ایک فیچر فون پر براﺅزر کے ذریعہ فیس بک، واٹس ایپ اور یوٹیوب جیسی سمارٹ ایپلیکیشنز سے بھی لطف اندوز ہوسکیں گے۔
یہ فون ایسی مارکیٹ کے لئے نہایت مناسب ہے جہاں ملک بھر میں سبسکرائبرز کی اکثیرت اب بھی پرانا 2G فون استعمال کررہی ہے اور اسے 4G جیسی جدید ترین ٹیکنالوجیز پر منتقل کرنے کی ضرورت ہے۔
فی الوقت یہ ڈیوائسز پورے ملک میں Jazz Experience سینٹرز اور فرنچائزز پر صرف 5,300 روپے میں دستیاب ہیں جس کے ساتھ ڈیجیٹ کی اک سال کا باضابطہ وارنٹی پروگرام بھی موجود ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں