جاوید ہاشمی جمہوریت کے ارسطو نہ بنیں،ترجمان چوہدری نثار

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارکے ترجمان نے جاوید ہاشمی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی حکومت کا وزیر رہنے والا شخص جمہوریت کا ارسطو نہ بنے ۔جاوید ہاشمی نے ہوا کے جھونکے کی طرح وفاداریاں تبدیلی کی ہیں۔جاوید ہاشمی کے بیان پر رد عمل میں ترجمان سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ جاوید ہاشمی (ن)لیگ کے پلیٹ فارم کیلئے چوہدری نثارکاکندھااستعمال نہ کریں ۔انہیںشریف خاندان کیخلاف اپنے بیانات یادہوں گے۔انہوں نے(ن)لیگ میں آنے کیلئے پی ٹی آئی مخالف بیانات دیئے تھے۔ اب چوہدری نثارپرالزام تراشی کررہے ہیں۔ جاویدہاشمی کوکوئی سیاسی پارٹی اپنانے کو تیارنہیں۔الزام تراشی کرنیواکے چو ہدری نثارکے حق میں اپنے بیانات کاجائزہ لیں۔ وہ بیان بازی کے بجائے اپنے ووٹرپرتوجہ دیں۔جاویدہاشمی خوشامدمیں سچ اورحقائق کونہ جھٹلائیں۔انہوں نے کہاکہ جاوید ہاشمی نے ماضی میں میرے حق میں بیانات بھی دیئے ان کا بھی جائزہ لیں ۔واضح رہے کہ جاوید ہاشمی نے چوہدری نثار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ہم جیسے کارکنان کو قیادت سے دور رکھنے میں چوہدری نثار کا مرکزی کردار رہا۔ چوہدری نثار ن لیگ میں اسٹیبلشمنٹ کے نمائندے کے طورپر تھے۔ چوہدری نثار نے سیاسی وزن ہمیشہ ا سٹیبلشمنٹ کے پلڑے میں ڈالا۔ مریم نواز پر تنقید کا مقصد بھی ا سٹیبلشمنٹ کو خوش کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں