جاپان،امریکی فوجی اڈے کی منتقلی کا منصوبہ

ٹوکیو۔۔۔ جاپان کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ اوکیناوا میں زمین زیادہ نرم ہونے کے امکان کے پیش نظر امریکی فوجی اڈے کی ازسرنو منتقلی کے منصوبے میں جزوی تبدیلی کی جائیگی۔ جاپانی حکام گِنووان شہر میں واقع امریکی مرین کور فوتنما اڈے کو اوکیناوا کے اندر ہی ناگو شہر کے ہینوکو علاقے میں منتقل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔وزارت دفاع نے گزشتہ ماہ منتقلی کے مجوزہ مقام کے جنوبی حصے میں مٹی اور پتھروں کی بھرائی کرتے ہوئے ساحلی علاقے میں سمندر سے زمین کے حصول کا کام شروع کیا تھا تاہم وزارت کو پتہ چلا ہے کہ مجوزہ مقام کے مشرقی حصے میں جہاں کام شروع نہیں کیا گیا ،زمین کا کچھ حصہ بہت زیادہ نرم ہے۔ جاپان کی وزیر دفاع کے مطابق وزارت اڈے کی منتقلی کے منصوبے میں جزوی تبدیلی کے لیے اوکیناوا کی حکومت کو درخواست دی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں