جسٹس منصور سپریم کورٹ کے جج، جسٹس یاور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مقرر

اسلام آباد (سنہرادور): جسٹس منصور علی شاہ سپریم کورٹ کے جج مقرر کر دیئے گئے۔ جسٹس یاور علی کو بھی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ منصور علی شاہ کے سپریم کورٹ میں تقرر کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس محمد یاور علی کی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے طور پر تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ وزارت قانون کے نوٹیفکیشن کے مطابق، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار جسٹس منصور علی شاہ سے سپریم کورٹ کے جج کے عہدے کا حلف لیں گے جبکہ سینئر ترین جج لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد یاور علی سے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ لیں گے۔ حلف برداری کی تقریب کا انعقاد 6 فروری کو ہونے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں