’’جس طرح سڑکیں بند کی گئیں، مناسب نہیں تھا‘‘

پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک کہتے ہیں کہ جس طرح احتساب عدالت کی جانب آنے والی سڑکیں بند کی گئی ہیں یہ مناسب نہیں تھا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ جس انداز سے پیپلز پارٹی اور کارکن محسوس کر رہے ہیں یہ ٹھیک نہیں ہے۔

رحمان ملک نے مزید کہا کہ عدالت اگر حکم کرتی کہ ہماری حدود میں نہیں آنا تو الگ بات تھی، لیکن انتظامیہ کی جانب سے سڑک بند کرنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کل زرداری صاحب نے تمام کارکنان کو عدالت آنے سے منع کر دیا تھا ، ایک دوسرے کی عزت کریں اور سیاست میں عزت بہت ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں