جشن بہاراں ہماری ثقافت کی پہچان ہے : صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ

اٹک (سنہرا دور) صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ نے کہا ہے کہ جشن بہاراں ہماری ثقافت کی پہچان ہے اور اس کے ذریعے ہم دیگر ثقاوتوں سے روشناس ہوتے ہیں اس جشن کے ذریعے ہم ایک دوسرے کے قر یب آتے ہیں اور اس کے ذریعے ہم دوسروں کے رہن سہن اور بودوباش کو سمجھتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کو نسل سٹیڈیم اٹک میں جشن بہاراں کی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے کیا اس موقع پر جشن بہاراں2019 کے سر پرست اعلیٰ ممبر قومی اسمبلی میجرطاہر صادق،ممبر صوبائی اسمبلی ملک جمشید الطاف ،یونین کونسلز کے چےئر مین اور دیگر افراد کی ایک بڑی تعداد موجود تھی اس موقع پر خٹک ڈانس ،ڈاگ ریس ،نیزہ بازی اور دیگر ثقافتی شو پیش کیے گئے جس کو حاضرین نے بے حد سراہا صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ نے اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے کہا کہ میجر طاہر صادق اٹک کی پہچان ہیں ،جنہوں نے ضلع بھر کے لیے مثالی تر قیاتی کا م کیے اور ان کی بدولت اٹک نے ہر میدان میں ترقی کی منازل طے کیں جشن بہاراں کا انعقاد بھی میجر طاہر صادق کی نگر انی میں کیا جارہا ہے او ر اس جشن کی بدولت اٹک کی پہچان پورے ملک میں ہو گی موجودہ حکومت علاقائی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے بے شمار اقدامات کر رہی ہے اور اس طرح کے جشن بہاراں کی ہر سطع پر حوصلہ افزائی کی جارہی ہے یہ میلے ہر علا قے کی پہچان ہوتے ہیں ہماری صوبائی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایات پر ہا رس اینڈ کیٹل شو منعقد کر نے کی تیاری کی جارہی ہے ،جس میں صوبہ بھر کی ثقافت کے رنگ پیش کیے جائیں گے اور اس ضمن میں حکومت پنجاب نے خصوصی اقدمات کر نے شرو ع کر دئیے ہیں انہیں اٹک آکر ہمیشہ خوشی محسوس ہوتی ہے کیونکہ یہاں کے عوام کی محبت مثالی اور بے نظیر ہے اٹک کے لوگ زندہ دل ہیں اور موجودہ جشن بہاراں ان کی زندہ دلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ایسے میلے ثقافت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں میجر طاہر صادق نے پنجاب کی ثقافت کوزندہ کیا ہے ایسے میلوں سے مثبت رحان پیدا ہوتا ہے اس قسم کے میلوں کا انعقاد ہونا چاہیے ضلعی حکومت کے ساتھ پنجاب حکومت بھر پور تعاون کرے گی میجر طاہر صادق اٹک۔کے عوام کے دلوں میں حکمرانی کرتے ہیں نیا بلدیاتی قانون تیار ہو چکاہے پارلیمانی کمیٹی کے بعداسمبلی اجلاس میں لایا جائے گا 2002کا بلدیاتی کا نظام اختیارات کا نچلی سطح پر منتقلی کااچھا نظام تھا عمران خان کی کوشش ہے کہ اقتدار نچلی سطح پر منتقل ہو نا چاہیے 2007میں جب چوہدری پرویز الہی نے حکومت چھوڑی اس وقت پنجاب سو ارب سے زیادہ سرپلس میں تھا اب جب پی ٹی آئی کو حکومت ملی تو 1200ارب کا خزانہ مقروض ہے حکومت کو سنبھلنے میں کچھ وقت لگے گا پی ٹی آئی اور ق لیگ میں کوئی اختلاف نہیں ہے دونوں جماعتیں متحد ہیں اور ایک ٹیم کی طرح کام کر رہے ہیں ایک کی قیادت عمران خان جبکہ دوسری کی قیادت چوہدری شجاعت حسین کر رہے ہیں انہوں نے جشن بہاراں کے شاندار انعقاد پر ممبر قومی اسمبلی میجرطاہر صادق اور ان کی پوری ٹیم کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا تقریب سے خطاب کر تے ہوئے جشن بہاراں2019 کے سر پرست اعلیٰ ممبر قومی اسمبلی میجر طاہر صادق نے معزز مہمان خصوصی صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ کی اٹک آمد پر ان کا خصوصی شکر یہ ادا کیا جشن بہاراں اٹک کی شان ہے اور ایسے جشن ان کے ضلعی نظامت کے دور میں بھی ہوئے، جنہیں عوام میں بے حد پذیرائی حاصل ہوئی میجر طاہر صادق نے کہا کہ جشن بہاراں اٹک کی عوام کی دل کی آواز ہے ،جس کے ذریعے وہ بہار کے موسم کا استقبال کر تے ہیں وہ اور ان کی صاحبزادی چےئر پرسن ضلع کونسل اٹک ایمان طاہر اپنی روح سے ضلع اٹک کی عوام کی خدمت کر رہے ہیں اور یہ جذبہ تادم مرگ جاری رہے گا میجر طاہر صادق نے کہا کہ یہاں کے غیور عوام کی نمائندگی کرنا ان کے لیے اعزاز ہے آخر میں مہمان خصوصی صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ نے انعامات بھی تقسیم کیے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں