جمائما کی وزیراعظم عمران خان کے اقدام کی تعریف

جمائما خان نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے گرفتار بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو رہا کرنے کے اعلان کی تعریف کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ نے بھارتی پائلٹ کی رہائی کے اعلان کو سراہتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تالیاں بجاتی ایموجی شیئر کی ہے۔

واضح رہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان زیرحراست بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو جذبہ خیر سگالی کے تحت جمعے کو رہا کردے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں