جماعت اسلامی آج کراچی میں القدس مارچ کرے گی

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ آج جماعت اسلامی کا کراچی میں ہونے والا القدس مارچ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا مارچ ہوگا۔ عدالتی فیصلوں کو تنقید کا نشانہ بنانے والے آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کی راہ روکنا چاہتے ہیں ۔

لاہور منصورہ سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا ہے کہ آزاد عدلیہ ملک میں قانون کی بالادستی کے لیے ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو گھر کے چراغ سے آگ لگنے کا خطرہ ہے۔ اسلام آباد میں جاری تماشا خود حکومت کی ڈائریکشن میں ہورہاہے ، قومی و ٹیکنو کریٹس کی حکومت کی باتیں بے چینی کا باعث بن رہی ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جمہوریت کا راگ الاپنے والی پارٹیوں کے خود اپنے اندر جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں۔سراج الحق نے کہا کہ آج جماعت اسلامی کا کراچی میں ہونے والا القدس مارچ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا مارچ ہوگا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں