جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ کا ضلع بن قاسم کے اجتماع عام سے خطاب

جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ادارے خود کوآئین کے تابع نہیں سمجھتے اور حکمران مودی سے دوستی کی کوششوں میں لگے ہیں۔

ضلع بن قاسم کے اجتماع عام سے خطاب میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ ملک کے اہم ترین ادارے اور ریاست کے درمیان تصادم اس لیے ہے کہ کوئی بھی اپنے آپ کو آئین کے تابع کرنے کو تیار نہیں۔

ان کا کہناتھاکہ ہمارے حکمران نریندر مودی سے دوستی اور بھارت سے تجارت کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔

جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما نے یہ بھی کہا کہ بیرونی ایجنسیوں اور ان کے آلہ کاروں کو ان طبقات کی وجہ سے ہی راستہ ملا ہے ۔

لیاقت بلوچ نے یہ بھی کہا کہ ہمیں نظریاتی،تہذیبی و اخلاقی طور پر معاشرے میں دینی قوتوں کو مضبوط کرنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں