جماعت اسلامی کا لانگ مارچ وفاقی دارالحکومت پہنچ گیا

اسلام آباد: فاٹا اصلاحات کیلئے جماعت اسلامی کا خیبرپختونخوا سے شروع ہونے والا لانگ مارچ وفاقی دارالحکومت پہنچ گیا۔ امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے سوال کیا کہ کس کے اشارے اور کس کے دباوٴ پرحکومت فاٹا اصلاحات کا اپنے وعدہ پورا نہیں کر رہی ہے۔

امیرجماعت اسلامی سراج الحق کی سربراہی میں فاٹا اصلاحات کیلئے لانگ مارچ وفاقی دارلحکومت بلیوایریا کے چائنہ چوک میں پہنچ گیا جہاں شرکاء نے دھرنا دے دیا ہے۔ فیض آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ کس کے اشارے اور کس کے دباوٴ پر حکومت فاٹا اصلاحات کا اپنے وعدہ پورا نہیں کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایف سی آر کے ظالمانہ نظام سے نفرت کی وجہ سے قبائلی عوام لانگ مارچ کر رہے ہیں، وہ اپنے علاقوں میں اسکول اور اسپتال چاہتے ہیں۔ قبائلی علاقے کو خیبر پختونخوا میں ضم کیاجائے، تمام جماعتوں کو ان کا ساتھ دینا چاہیے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت نے کل فاٹا بل پیش نہ کر کے قبائلی عوام سے بیوفائی کی ہے، آئین سے دفعہ 247،246 کا خاتمہ ضروری ہے، قبائلی عوام کے دلوں میں جگہ بنانے کے لیے اللہ نے حکومت کو ایک موقع دیا ہے، لیکن حکومت امریکا کی طرف دیکھ کر چل رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں