’جواب دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا‘

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ آج صبح سے کنٹرول لائن پر سرگرمی چل رہی ہے ، پاک فوج کے پاس جواب دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج کی کارروائی ملکی دفاع کے لیے تھی۔آج صبح پاک فضائیہ نے کنٹرول لائن کے پار چھ اہداف کو نشانہ بنایا ، پاک فوج کے پاس صلاحیت ، عزم ، عوام کا ساتھ سب کچھ موجود ہے۔

انہوں نے کہاکہ یقینی بنایا کہ ہمارے ٹارگٹ کے انگیج کرنے کے نتیجے میں کوئی انسانی نقصان نہ ہو،آج صبح پاک فضائیہ نے کنٹرول لائن کے پار چھ اہداف کو انگیج کیا ، ہم نے یہ کارروائی اپنے دفاع کیلئے کی ، خطے کی سلامتی کو داؤ پر نہیں لگایا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس خطے کو جنگ کی طرف نہیں لے جانا چاہتے ،ہم نے ذمے داری کا ثبوت دیا ، پاکستان نے اس تمام کارروائی میں ایف سولہ طیارے استعمال نہیں کئے ،اس پوری کارروائی میں پاکستان کا کوئی ایف سولہ طیارہ نہیں مار گرایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جنگ میں کسی کی جیت ہار نہیں،انسانیت کی ہارہوتی ہے،ساری صلاحیت ہونے کےباوجود پاکستان کا پیغام امن ہے،فلائٹ آپریشن ماحول کی وجہ سے معطل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں