جھوٹے مقدمات ختم کرائے جائیں، خواجہ اظہار

وزیر اعظم عمران خان سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد نے گھوٹکی میں ملاقات کی ہے ۔ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران ایم کیو ایم کے وفد نے وزیر اعظم کو بعض امور پر تحفظات سے آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں خواجہ اظہار نے وزیراعظم عمران خان سے کہا کہ ایم کیو ایم کے رہنماؤں پرجھوٹے مقدمے ختم کرائے جائیں، مجھ پر 21 ایف آئی آر ایسی ہیں جب میں ملک میں تھا ہی نہیں۔

اس پر وزیر اعظم نے جواب دیا کہ مجھ پر بھی ایسی متعدد ایف آئی آر درج ہیں۔

خواجہ اظہار نے کہا کہ لوگ ٹیکس نیٹ میں آنا چاہتے ہیں لیکن ایف بی آر ہراساں کرتا ہے، ایف بی آر کراچی کے لئے ون ونڈو حکمت عملی مرتب کرے۔

ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ کراچی میں رینجرز اور دیگر اداروں نے بڑی کارروائیاں کی ہیں، شہر میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے، کراچی میں دیرپا امن کے لئے مزیداقدامات کرنے ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں